پاکستان فوٹو فیسٹول کی طرف سے میٹروبس سٹیشن پر نمائش کااہتمام

پاکستان فوٹو فیسٹول کی طرف سے میٹروبس سٹیشن پر نمائش کااہتمام
پاکستان فوٹو فیسٹول کی طرف سے میٹروبس سٹیشن پر نمائش کااہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان فوٹو فیسٹول کی طرف سے آج سے 19فروری تک لاہور میں میٹروسٹیشن پر فوٹونمائش کا اہتمام کیاگیا ہے ، یہ نمائش کینال میٹروسٹیشن اور کلمہ چوک میٹروسٹیشن پر کی جارہی ہے جس دوران پورے ملک سے 8نوجوانوں کے فوٹو ورک کی نمائش کی جائے گی ۔
پاکستان فوٹو فیسٹول کے اعلامیہ کے مطابق فوٹوگرافرز نے لاہور میں ہونیوالی سات ماہ کے دورانیے پر محیط فیلوشپ میں شرکت کی اور انتہائی حیران کن پراجیکٹس پیش کیے جن میں ملک کی معاشرتی، معاشی ، قانونی اور حقوق پر روشنی ڈالی ۔ فوٹو گرافرز کی تربیت اور رہنمائی میتھیوپالے، عاصم رفیق، مہیش شنترم، دیدیئررﺅف اور شاہ زمان بلوچ جیسے ملکی وعالمی سطح پر شہرت رکھنے والے فوٹوگرافرز نے کی ۔
میٹروسٹیشن پر نمائش کا اہتمام بھی شاہ زمان بلوچ کی ایک کاوش ہے جبکہ اس نمائش کے مہتمم فیضان عادل نے بتایاکہ نمائش عوام کیلئے ہے اور ہرکوئی اس میں شریک ہوسکتاہے ۔