”بیورو کریٹ اپنی جان بچانے کیلئے وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں اور اب ایک وفاقی وزیر کو چند روز میں۔۔۔“ محمد مالک نے مسلم لیگ (ن) پر ”بم“ گرا دیا، ایسا انکشاف کر دیا کہ سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

”بیورو کریٹ اپنی جان بچانے کیلئے وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں اور اب ایک وفاقی ...
”بیورو کریٹ اپنی جان بچانے کیلئے وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں اور اب ایک وفاقی وزیر کو چند روز میں۔۔۔“ محمد مالک نے مسلم لیگ (ن) پر ”بم“ گرا دیا، ایسا انکشاف کر دیا کہ سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے کہا ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی وزیر کیخلاف سینئر بیورو کریٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں اور شائد ایک آدھا ایفی ڈیویٹ بھی دے چکے ہیں۔ شائد آئندہ چند دنوں میں وفاقی وزیر کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔


نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ ”پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی وزیر کے بارے میں نیب کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آنے والے کچھ ہفتوں میں شائد ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی اور اس گرفتاری میں بہت بڑا کردار پنجاب کے ایک سینئر بیورو کریٹ کا ہے۔


مذکورہ بیورو کریٹ کا تعلق بھی پنجاب سے ہے جن کی جائیددادوں اور چھپی ہوئی کمائی کے بارے میں معلومات ملی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنی جان بچانے کیلئے وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں اور شائد ایک آدھا ایفی ڈیویٹ بھی دے چکے ہیں۔ یہ کافی ہائی پروفائل کیس ہو گا جس کا تعلق زمینوں کی خرید و فروخت سے ہی ہے۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔