سپریم کورٹ نے نور پور دودھ کی فروخت پر عائد پابندی اٹھا لی

سپریم کورٹ نے نور پور دودھ کی فروخت پر عائد پابندی اٹھا لی
سپریم کورٹ نے نور پور دودھ کی فروخت پر عائد پابندی اٹھا لی

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈبے والے دودھ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نورپور دودھ کی فروخت پر پابندی اٹھا لی ۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈبے والے دودھ کی فروخت کی سماعت ہوئی چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالتی معاون نے کہا کہ نور پور اورڈے فریش کے دوبارہ ٹیسٹ میں نمونے کلیئر قرار دے دیئے گئے۔

اس پر عدالت نے نور پور دودھ کی فروخت پر عائد پابندی اٹھالی اور 3 ماہ تک پراڈکٹس کی ماہانہ ٹیسٹنگ رپورٹنگ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...