شادی کی تیاریوں میں مصروف لڑکی نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں اپنے بوائے فرینڈ کو کتے کیساتھ انتہائی شرمناک کام کرتے ہوئے دیکھا تو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، فوراً شادی ہی منسوخ کر دی

شادی کی تیاریوں میں مصروف لڑکی نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں اپنے بوائے فرینڈ کو ...
شادی کی تیاریوں میں مصروف لڑکی نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں اپنے بوائے فرینڈ کو کتے کیساتھ انتہائی شرمناک کام کرتے ہوئے دیکھا تو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، فوراً شادی ہی منسوخ کر دی

  


ریو ڈی جنیرو (ڈیلی پاکستان آن لائن) برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو کی 26 سالہ نینا مینڈین کا خیال تھا کہ اس کی زندگی میں سب کچھ ٹھیک ہو رہا ہے جبکہ وہ کچھ ہی عرصے بعد اپنے بوائے فرینڈ سے شادی بھی کرنے والی تھی لیکن تمام ارمان اس وقت آنسوﺅں میں بہہ گئے جب اسے اپنے محبوب کی اصلیت بارے میں معلوم ہوا۔

نینا نے اپنے گھر میں سیکیورٹی کیمرے لگا رکھے تھے جن کے بارے میں شائد نینا کے بوائے فرینڈ کو معلوم نہیں تھا اور وہ کتے کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کر بیٹھا کہ محبوبہ سے ہی ہاتھ دھونے پڑ گئے۔ نینا کچھ عرصے سے نوٹ کر رہی تھی کہ اس کے کتوں کے جسم پر نیلے رنگ کے دھبے اور خاص جگہ پر زخم ہیں لیکن وہ ان کی وجوہات سمجھنے سے قاصر تھی۔

کچھ سوچ و بچار کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی کہ کچھ تو گڑبڑ ہے جبکہ اس نے یہ بھی نوٹ کیا تھا کہ جب اس کا بوائے فرینڈ ملاقات کیلئے گھر آتا تو کتے سہم جاتے تھے۔ نینا نے بتایا کہ ”وہ اس سے بہت زیادہ ڈر جاتے تھے۔اس کے بعد زخم نظر آنا شروع ہوئے اور مجھے کچھ اندازہ نہیں تھا کہ یہ سب کیسے ہو رہا ہے۔ تب میں نے سیکیورٹی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا۔“

نینا نے جب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھی تو اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ اس کا بوائے فرینڈ انتہائی ظالمانہ طریقے سے ایک کتے کو تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا۔ نینا کا کہنا ہے کہ اس نے جیسے ہی یہ ویڈیو دیکھی تو بوائے فرینڈ کیلئے اس کے دل میں موجود پیار فوراً ختم ہو گیا۔

نینا نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے شادی سے انکار کر دیا کیونکہ وہ یہ سوچ بھی نہ سکتی تھی کہ جس شخص سے وہ پیار کرتی ہے کہ وہ ایسا خوفناک کام بھی کر سکتا ہے لیکن اس بات پر خوش بھی ہے کہ شادی ہونے سے پہلے ہی اسے اصلیت معلوم ہو گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...