2013کے انتخابات میں دھاندلی کرنے والے اہم لیگی رہنما کو عمران خان نے تحریک انصاف میں شامل کرلیا ،کارکنوں کے لیے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

2013کے انتخابات میں دھاندلی کرنے والے اہم لیگی رہنما کو عمران خان نے تحریک ...
2013کے انتخابات میں دھاندلی کرنے والے اہم لیگی رہنما کو عمران خان نے تحریک انصاف میں شامل کرلیا ،کارکنوں کے لیے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )2013کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزام میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھوبیٹھنے والے لیگی رہنما اور سابق وزیر مملکت عمر ایوب کو عمران خان نے تحریک انصاف میں شامل کرلیا ۔

تفصیل کے مطابق عمر ایوب نے عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصا ف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ،جہانگیر ترین ،فواد چوہدری اور عبد العلیم خان بھی شریک تھے ۔اس موقع پر عمران خان نے عمر ایوب کا تحریک انصاف میں شمولیت پر خیر مقدم کیا اور انہیں تحریک انصاف کا جھنڈا بھی پیش کیا ۔2013کے انتخابات میں این اے 19 سے پی ٹی آئی کے عامر زمان کامیاب ہوئے تھے ، مگر بعد ازاں الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ کے رہنما عمر ایوب کو کامیاب قرار دیا تھالیکن پھر الیکشن کمیشن نے این اے 19 سے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان کی رکنیت سپریم کورٹ کے حکم پر معطل کر دی۔

اس حوالے سے اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جنرل کا پوتا ،سیاستدان کا بیٹا ،ن لیگ کا سابق رہنما اور دھاندلی کے الزام میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے معطل ہونے والا،تبدیلی کے امید واروں کے لیے اتنا بہت ہے ،2018نیا 2013ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...