”کل میں نے پنجاب کا سفر کیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ دیہاتوں میں ۔۔۔“ڈاکٹر عشرت حسین نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر عمران خان کو یقین نہیں آ ئے گا

”کل میں نے پنجاب کا سفر کیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ دیہاتوں میں ...
”کل میں نے پنجاب کا سفر کیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ دیہاتوں میں ۔۔۔“ڈاکٹر عشرت حسین نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر عمران خان کو یقین نہیں آ ئے گا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق گورنر سٹیٹ بینک اور کتا ب ’گورننگ کی انگورن ایبل ‘کے مصنف ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنی کتاب میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کو ان کی حسن کارکردگی پر خراج تحسین پیش کر دیاہے۔

ڈاکٹر عشرت حسین کی کتا ب کی تقریب رونمائی کے دوران شہبازشریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سٹیٹ بینک نے اپنی کتا ب پر روشی ڈالی ،انہوں نے اپنی اس کتاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی حکومتی امور میں بہترین کارکردگی کو خوب سراہا۔

ڈاکٹر عشرت حسین کا کہناتھا کہ گزشتہ روز میں نے پنجاب کے مختلف علاقوں کا سفر کیا اور اس دوران میں نے دیہاتوں کو کھلتے ہوئے اور بہت زیادہ ترقی یافتہ دیکھا ۔انہوں نے کہا کہ جب بھی سرکاری افسران امیدوں کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام نظر آتے ہیں تو شہبازشریف فوری ان کو تبدیل کر دیتے ہیں ،شہبازشریف دیگر صوبوں کے وزراءاعلیٰ کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنی کتاب کے دوسرے باب میں بڑے واضح الفاظ میں وزیر اعلٰی پنجاب کی 2008 سے 2013 کی حکومتی معیاد کی کامیابیوں کا ذکر کیا ہے۔ کتاب میں انکا کہنا ہے وزیر اعلیٰ  پنجاب اپنی غیر معمولی صلاحیتوں، بروقت ڈلیورنس، متعدد کامیاب منصوبوں اور اصلاحات کی بدولت عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ کی سر پرستی میں پنجاب نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہت ترقی کی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...