نواز شریف چھوٹے بھائی کو لے کر دو دن کے لئے خیبر پختونخوا آئیں میں انہیں ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے سابق وزیر اعظم کو بڑا چیلنج دے دیا

نواز شریف چھوٹے بھائی کو لے کر دو دن کے لئے خیبر پختونخوا آئیں میں انہیں ...
نواز شریف چھوٹے بھائی کو لے کر دو دن کے لئے خیبر پختونخوا آئیں میں انہیں ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے سابق وزیر اعظم کو بڑا چیلنج دے دیا

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  پرویز خٹک نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر لودھراں جلسے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر مسلم لیگ ن کے سربراہ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف  اپنے چھوٹے بھائی کو ساتھ لیکر 2 دن کیلئے پختونخوا آئیں،دونوں بھائیوں کو پولیس، صحت، تعلیم اور لوکل گورنمنٹ سمیت ہر شعبے میں کی گئی اصلاحات دکھاؤں گا، پوری دنیا پختونخوا کے گورننس ماڈل کی تعریف کررہی ہے،پختونخوا کی ترقی اٹھا کر رائیونڈ نہیں لاسکتے۔

تفصیلات کے مطابق لودھراں جلسے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے تحریک انصاف پر کی جانے والی تنقید کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خخ نے میدان میں آتے ہوئے نواز شریف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ کے پیکے آئیں ہم انہیں جلسہ کرنے کا نہیں کہیں گے بلکہ نواز شریف کو صوبے میں اگائے گئے اربوں درخت دکھائیں گے، نواز شریف کو پختونخوا میں تعمیر کئے جانے والے چھوٹے ڈیم دکھائیں گے،دونوں بھائیوں کو پولیس، صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ سمیت ہر شعبے میں کی گئی اصلاحات دکھاؤں گا۔انہوں نے کہا کہشریفوں نے پنجاب اور مرکز میں کام نہیں کیا اب اسکا حساب تو دینا پڑے گا،شہباز شریف  کی پھرتیوں کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوٹ چکا ہے،ان کی یہ ساریپھرتیاں کرپشن کرنے اور قومی خزانے سے مال چرانے کیلئے تھیں۔وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا کہ پوری دنیا پختونخوا کے گورننس ماڈل کی تعریف کررہی ہے،پختونخوا کی ترقی اٹھا کر رائیونڈ نہیں لاسکتے۔

مزید : قومی


loading...