داعش کے برطانوی جنگجوؤں میں سے 100 کی واپسی کا متوقع

داعش کے برطانوی جنگجوؤں میں سے 100 کی واپسی کا متوقع
داعش کے برطانوی جنگجوؤں میں سے 100 کی واپسی کا متوقع

  


لندن(این این آئی)، برطانیہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے ایک سینئر افسر نے کہاہے کہ عراق اور شام میں شکست سے دوچار داعش کے برطانوی جنگجووں میں سے ایک سو کے قریب برطانیہ میں واپس داخل ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے ایک سینئر افسر ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو کا کہناتھا کہ ہم نے واپس آنے کی کوشش کرنے والے برطانوی داعش جنگجوؤں کو روکنے کی مکمل تیاری کر لی ہے، وہ برطانوی داعش جنگجو جو برطانیہ چھوڑ کر عراق اور شام گئے تھے اْن میں سے 200 کی برطانوی شہریت ختم کر دی گئی ہے۔ گزشتہ برس بھی داعش میں شامل ہونے کے لیے جانے والے افراد میں سے 150 کی برطانوی شہریت ختم کر دی گئی تھی۔برطانوی حکومت کے مطابق شام جانے والے برطانوی شہریوں کی تعداد 850 سے زیادہ ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...