شاہ سلمان کامصری صدرکوفون،دہشت گردی کے خلاف جنگ پربات چیت

شاہ سلمان کامصری صدرکوفون،دہشت گردی کے خلاف جنگ پربات چیت
شاہ سلمان کامصری صدرکوفون،دہشت گردی کے خلاف جنگ پربات چیت

  


ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، اس موقع پر شاہ سلمان نے مصر کی سلامتی اور استحکام کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سعود ی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے مصری صدرالسیسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مصر کی جنگ کی حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مصرکی سلامتی، ترقی، خوش حالی اور استحکام کا خواہاں ہے۔ توقع ہے صدر السیسی کی قیادت میں مصر مزید ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے میں کامیاب رہے گا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : عرب دنیا


loading...