جس جہاز پر نوازشریف لودھراں گئے وہ کس کا ہے ؟پنجاب حکومت کا نہیں بلکہ ایسا نام سامنے آ گیا کہ سن کر عمران خان کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

جس جہاز پر نوازشریف لودھراں گئے وہ کس کا ہے ؟پنجاب حکومت کا نہیں بلکہ ایسا ...
جس جہاز پر نوازشریف لودھراں گئے وہ کس کا ہے ؟پنجاب حکومت کا نہیں بلکہ ایسا نام سامنے آ گیا کہ سن کر عمران خان کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  


لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیاسی مخالفین ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے بلکہ اس ’تاک ‘میں بیٹھے رہتے ہیں کہ کوئی ایسی بات سامنے آئے جس پر وہ مخالفین پر تنقید کے تیر برسا سکیں ،اس کی حالیہ مثال عمران خان کی جانب سے مبینہ طور پر کے پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی خبریں تھیں تاہم آج نواز شریف لودھراں میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرنے کیلئے حلقے میں ایک خصوصی طیارے سے پہنچے جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہیں آئیں کہ یہ جہاز پنجاب حکومت کا ہے اور نوازشریف اسے کس اہلیت سے استعمال کر رہے ہیں ؟۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی فاخر درانی نے سوشل میڈیا پر نوازشریف کی جہاز سے اترنے کے بعد مختلف شخصیات سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ سوال اٹھایا  کہ ”اگر کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر عمران خان پر حرام ہے تو پنجاب حکومت کا جہاز نواز شریف کے لیے کیا حلال ہے؟“ جس پر مریم نواز فوری میدان میں آئیں اور اس سوال کا ایسا شافی جواب دیا کہ سوال اٹھانے والے صحافی نے حقیقت سامنے آنے پر دیر نہیں لگائی اور فوری اپنا ٹویٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔مریم نواز شریف نے صحافی کے سوال اٹھانے پر اپنے  جوابی ٹویٹ میں کہا کہ ”یہ جہاز میرے داماد راحیل منیر کا ہے۔ شہباز شریف صاحب وہاں پہلے پہنچ کر میاں صاحب کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ شکریہ !“۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...