شہباز شریف کا شعبدہ بازیوں میں کوئی ثانی نہیں، قوم دونوں بھائیوں کی کرپشن میں اوور ٹائم لگانے کی کوشش ناکام بنا دے گی: میاں محمود الرشید

شہباز شریف کا شعبدہ بازیوں میں کوئی ثانی نہیں، قوم دونوں بھائیوں کی کرپشن ...
شہباز شریف کا شعبدہ بازیوں میں کوئی ثانی نہیں، قوم دونوں بھائیوں کی کرپشن میں اوور ٹائم لگانے کی کوشش ناکام بنا دے گی: میاں محمود الرشید

  


اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف سرائیکی بولیں یا چینی؟ پنجاب کے منصوبوں پرکرپشن کا داغ دھلنے والا نہیں اور نہ ہی قوم ان جعلی حکمرانوں کے بہکاوے میں دوبارہ آئیں گے، قوم دونوں بھائیوں کی کرپشن میں اوور ٹائم لگانے کی کوشش ناکام بنا دے گی ۔

لودھراں میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے جلسے سے خطاب پر اپنے ردعمل میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب فنکاریوں اور ڈرامہ بازیوں میں نمبر ون ہیں،شہباز شریف کا شعبدہ بازیوں میں کوئی ثانی نہیں، وزیراعلیٰ بولتے وقت یاد رکھا کریں وہ کرپٹ ترین شخص کے بھائی ہیں۔ قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں میاں محمودالرشید نے سینیٹ انتخابات سے متعلق اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا اور پنجاب سے سینیٹ کی سیٹ جیتے کے عزم کا اظہار کیا، اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈرسبطین خان، ڈاکٹر مراد راس بھی ہمراہ تھے۔ میاں محمودالرشید نے سینیٹ انتخابات سے متعلق دیگر جماعتوں سے رابطوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جس پر سربراہ تحریک انصاف نے اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید : قومی


loading...