نشاندہی کے بعد عرب اتحاد کا حجہ میں فضائی حملہ، حوثیوں کا اسلحہ ڈپو تباہ

نشاندہی کے بعد عرب اتحاد کا حجہ میں فضائی حملہ، حوثیوں کا اسلحہ ڈپو تباہ
نشاندہی کے بعد عرب اتحاد کا حجہ میں فضائی حملہ، حوثیوں کا اسلحہ ڈپو تباہ

  


صنعاء(این این آئی)سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے جاری آپریشن کے دوران شمال مغربی گورنری حجہ میں ایک کارروائی گئی جس کے نتیجے میں حوثی باغیوں کا ایک اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق اتحادی طیاروں نے حجہ میں حیران کے مقام پر باغیوں کے ایک سیکیورٹی مرکز اور ایک اسلحہ ڈپو پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اسلحہ کی بھاری مقدار کو تباہ کردیا گیا۔یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق مشترکہ کنٹرول روم کی جانب سے حجہ میں حوثیوں کے اسلحہ مراکز کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد انہیں فضائی حملوں سے تباہ کیا گیا۔یمنی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جنوری کے دوران حجہ گورنری میں ہونے والی لڑائی میں 40 حوثی باغی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ زیادہ تر ہلاکتیں عرب اتحادی طیاروں کی بمباری سے ہوئیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...