شہبازشریف کی موجودگی میں مریم نوازکوتقریرنہ کرنے دینااختلاف کاثبوت ہے:مولابخش چانڈیو

شہبازشریف کی موجودگی میں مریم نوازکوتقریرنہ کرنے دینااختلاف کاثبوت ...
شہبازشریف کی موجودگی میں مریم نوازکوتقریرنہ کرنے دینااختلاف کاثبوت ہے:مولابخش چانڈیو

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینر رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ن لیگ وفاقی جماعت نہیں بلکہ مخصوص مفادات کے لئے علاقائی سیاست کر رہی ہے،شہبازشریف کی موجودگی میں مریم نوازکوتقریرنہ کرنے د ینااختلاف کاثبوت ہے۔

لودھراں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سےشریف برادران  کی تقاریر  پرردعمل دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے ا پنی سیاست کی طرح سی پیک کوبھی جی ٹی روڈتک محدودکردیا ،کراچی میں امن کی واپسی میں نواز شریف کا کوئی کردار نہیں وہاں امن سندھ حکومت اور فورسز نے قائم کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کامستقبل بلاول بھٹوزرداری ہے جسے عوام کامیاب بنائیں گے۔

واضح رہے لودھراں میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدر نواز شریف کا کہناتھا کہ لودھراں کی عوام نے ثابت کیا ہے کہ فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں، لودھراں کے عوام کا فیصلہ آج ہر جگہ گونج رہا ہے، 2018 کے انتخابات میں ملک کا ہر حلقہ لودھراں بن جائے گا

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے بجلی کے منصوبے لگانے کے بجائے قوم کی رقم لوٹی اور چلے گئے، اور جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ملک میں بجلی نہیں تھی، لیکن پھرہم نے نواز شریف کی قیادت میں بجلی کے نئے منصوبے شروع کئے اور آج ملک سے لوڈ شیڈنگ کا تقریباً خاتمہ ہو چکا ہے، دہشت گردی کو پاک فوج کی مدد سے مات دی، آج بلوچستان، کراچی اور خیبرپختوان خوا امن کا گہوارہ بن گیا ہے

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...