’اگر آپ اس سال میں پیدا ہوئے تو 2018ء میں خوب پیسے کمائیں گے‘ چینی نجومی نے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا

’اگر آپ اس سال میں پیدا ہوئے تو 2018ء میں خوب پیسے کمائیں گے‘ چینی نجومی نے ...
’اگر آپ اس سال میں پیدا ہوئے تو 2018ء میں خوب پیسے کمائیں گے‘ چینی نجومی نے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا

  


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے چینی سال کے آغاز پر ایک چینی نجومی نے ستاروں کے علم کے ذریعے ان لوگوں کے بارے میں بتادیا ہے جو رواں سال سب سے زیادہ پیسے کمائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق علم نجوم کی چینی علامات میں یہ وہ لوگ ہیں جن کی علامات چوہا، بیل اور خنزیر ہیں۔ جو لوگ1948, 1960, 1972, 1984, 1996, 2008 میں پیدا ہوئے ان کی علامت چوہا ہے۔ جو لوگ 1949, 1961, 1973, 1985, 1997, 2009میں پیدا ہوئے ان کی علامت بیل اور جو لوگ 1959, 1971, 1983, 1995, 2007,میں پیدا ہوئے ان کی علامت خنزیر ہے۔

چینی ماہرعلم نجوم ’کے ٹام‘ کا کہنا ہے کہ 2018ء میں ان تمام سالوں میں پیدا ہونے والے افراد کے لیے خوب پیسے کمانے کا موقع ہے لیکن انہیں اپنی صلاحیتوں کو سمجھنا ہو گا اور ہوشیاری و دانش مندی سے کام کرنا ہو گا۔ اگر چوہے اور بیل کی علامات والے لوگ مل کر کوئی کام شروع کریں یا سرمایہ کاری کریں تو انہیں بہت زیادہ مالی فائدہ ہو سکتا ہے۔طویل عرصے کے لیے ان کی سرمایہ کاری بہترین رہے گی۔ خنزیر کی علامت کے حامل لوگوں کے لیے رواں سال رقم کے ساتھ ساتھ طاقت و اختیار حاصل کرنے کا بھی موقع ہے۔ یہ لوگ بھی اگر چوہے اور بیل کے حامل افراد کے ساتھ مل کر کام کریں تو ان کے رقم کمانے کے امکانات بہت زیادہ ہو سکتے ہیں۔اگر خنزیر کی علامت والے لوگ رواں سال ٹائیگر کی علامت والے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کریں تو ان کی عزت و توقیر میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔‘‘ یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ٹائیگر کی علامت والے وہ لوگ ہیں جو 1950, 1962, 1974, 1986, 1998, 2010 کے سالوں میں پیدا ہوئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...