’اگر دوران پرواز ائیرہوسٹسز یا پائلٹ بات کرتے ہوئے یہ ایک لفظ استعمال کریں تو اس کا مطلب ہے جہاز شدید خطرے میں ہے‘

’اگر دوران پرواز ائیرہوسٹسز یا پائلٹ بات کرتے ہوئے یہ ایک لفظ استعمال کریں ...
’اگر دوران پرواز ائیرہوسٹسز یا پائلٹ بات کرتے ہوئے یہ ایک لفظ استعمال کریں تو اس کا مطلب ہے جہاز شدید خطرے میں ہے‘

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی عملہ دوران پرواز بعض مخصوص الفاظ استعمال کرتا ہے جنہیں مسافر نہیں سمجھ پاتے۔ اگر جہاز کو خطرہ درپیش ہو تب بھی وہ اس کا ایک دوسرے سے اظہار کوڈ ورڈز میں کرتے ہیں۔ان میں لفظ ’مے ڈے‘ (Mayday) بہت معروف ہے۔ جب پائلٹ یا عملہ یہ لفظ بولے تو اس کا مطلب ہے کہ جہاز کو کوئی انتہائی شدید خطرہ لاحق ہے۔ ڈیلی سٹار نے اپنی رپورٹ میں اب ایک اور ایسا لفظ بتا دیا ہے جو اس سے قبل کسی کو معلوم نہیں۔ یہ لفظ ’پین پین‘ (Pan-pan)ہے۔ اگر آپ فضائی سفر کے دوران عملے یا پائلٹ کی طرف سے یہ لفظ سنتے ہیں تو سمجھ جائیں کہ جہاز کسی خطرناک صورتحال میں گھر چکا ہے اور اس کے بچنے کے امکانات محدود ہیں۔

جس طرح ’مے ڈے‘ فرانسیسی زبان کے لفظ ’M'aidez‘سے نکلا ہے جس کا مطلب ’ہیلپ می‘ یا ’میری مدد کرو‘ہے۔ اسی طرح پین پین بھی فرانسیسی زبان کے لفظ panneسے ماخوذ ہے۔ اس کا مطلب ’منقطع ہو جانا‘ (Breakdown)کے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگر جہاز ہائی جیک ہو گیا ہو تو پائلٹ ’سکواکنگ‘ (Squawking)کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔ اس لفظ کے ذریعے پائلٹ خاموش رہتے ہوئے ہنگامی صورتحال کا اعلان کررہا ہوتا ہے اور کنٹرول ٹاور کو اس صورتحال سے آگاہ کررہا ہوتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...