پہاڑوں کے درمیان ٹوٹے پڑے اس مسافر جہاز کے اندر دراصل کیا ہے؟ حقیقت ایسی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے 

پہاڑوں کے درمیان ٹوٹے پڑے اس مسافر جہاز کے اندر دراصل کیا ہے؟ حقیقت ایسی کہ ...
پہاڑوں کے درمیان ٹوٹے پڑے اس مسافر جہاز کے اندر دراصل کیا ہے؟ حقیقت ایسی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے 

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں سیٹلائٹ کے ذریعے ایک پہاڑی سلسلے کے درمیان پھنسے مسافر جہاز کی تصاویر حاصل کی گئی ہیں جنہوں نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ اب اس جہاز کی حقیقت سامنے آ گئی ہے اور اس کے اندر ایسی چیز موجود ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ جہاز منصوبہ بندی کے تحت یہاں لایا گیا تھا تاکہ اس کو بطور گھر استعمال کیا جا سکے۔یہ جہاز پرانا ہونے پر ناکارہ قرار دے کر کباڑ میں فروخت کر دیا گیا تھا جسے کیلیفورنیا کے موجاوے ڈیزرٹ سے فرانسی نامی خاتون نے 50ہزار ڈالر(تقریباً 50لاکھ روپے) کے عوض خرید لیا۔

معروف ماہرتعمیرات ڈیوڈ ہرٹز نے فرانسی کو اس اس جہاز کی قدروقیمت سے آگاہ کیا اور اس میں گھر تعمیر کرنے کا مشورہ دیا۔ فرانسی کے رضامند ہونے پر اس جہاز کو ان پہاڑوں کے درمیان لایا گیا اور پھر ڈیوڈ ہرٹز نے اسے ایک لگژری گھر میں تبدیل کر دیا۔ گزشتہ دنوں کیرولین کوئنٹن اور پیئرز ٹیلر کے شو میں اسے امریکہ کے سب سے زیادہ لگژری گھروں کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔کیرولین نامی خاتون نے شو میں اس جہاز کو گھر میں تبدیل کرنے کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ ’’جہاز کو کباڑ خانے سے اس جگہ تک لانے کے لیے ملک کی 17ایجنسیوں سے اجازت نامہ لیا گیا جن میں ہوم لینڈ سکیورٹی بھی شامل تھی۔ پھر اس کے پر اتار کر سڑک کے راستے یہاں تک لایا گیا۔ یہ بہت مشکل مرحلہ تھا لیکن کئی دن کی تگ و دو سے کامیابی سے ہمکنار ہوا۔‘‘ 

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...