’میں برہنہ حالت میں اس لئے پھر رہا ہوں کیونکہ میری بیگم نے۔۔۔‘ منفی 20 ڈگری میں برہنہ حالت میں پھرتے آدمی نے ایسی وجہ بتادی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے گی، بیگم نے گھر سے نہ نکالا تھا بلکہ۔۔۔

’میں برہنہ حالت میں اس لئے پھر رہا ہوں کیونکہ میری بیگم نے۔۔۔‘ منفی 20 ڈگری ...
’میں برہنہ حالت میں اس لئے پھر رہا ہوں کیونکہ میری بیگم نے۔۔۔‘ منفی 20 ڈگری میں برہنہ حالت میں پھرتے آدمی نے ایسی وجہ بتادی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے گی، بیگم نے گھر سے نہ نکالا تھا بلکہ۔۔۔

  


ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں روس سے ایک شخص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر آئی اور لاکھوں کی تعداد میں دیکھی گئی۔ ویڈیو میں یہ شخص محض زیرجامہ پہنے برف کے اوپر منفی 20ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں شکار کر رہا ہوتا ہے اور اس نے جوتے بھی نہیں پہن رکھے ہوتے۔ اب اس شخص کاموقف بھی سامنے آ گیا ہے اور اس نے برہنہ اتنی سردی میں برفیلے جنگل میں گھومنے کی ایسی وجہ بتا دی ہے کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے بتایا کہ وہ شکار کا بہت شوقین ہے لیکن اس کی بیوی کو اس کی یہ عادت قطعاً پسند نہیں۔ چنانچہ اس روز جب وہ شکار پر آنے لگا تو اس کی بیوی نے اس کے تمام کپڑے اور جوتے چھپا دیئے تاکہ وہ شکار پر نہ جا سکے لیکن وہ ایسا شوقین نکلا کہ صرف انڈرویئر میں ہی نکل کھڑا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ اس منفی 20ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں 30کلومیٹر دور تک بھیڑیوں کا شکار کرنے گیا۔ اس نے بتایا کہ جس شخص نے میری ویڈیو بنائی اس نے مجھے ایک کوٹ دینے کی پیشکش کی لیکن میں نے انکار کر دیا اور کہا کہ ’’میں کپڑوں کے بغیر بھی شکار کرنے پر بہت خوش ہوں۔‘‘واضح رہے کہ یہ شخص روس کے مغرب میں واقع اورال کے برفیلے پہاڑی علاقے میں شکار کر رہا تھا جب اس کی ویڈیو بنائی گئی۔ اس علاقے کا موسم پورا سال شدید سرد رہتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...