زینب بیٹی اوراہل خانہ کوانصاف کی فراہمی لائق تحسین ہے:نوازشریف

زینب بیٹی اوراہل خانہ کوانصاف کی فراہمی لائق تحسین ہے:نوازشریف
زینب بیٹی اوراہل خانہ کوانصاف کی فراہمی لائق تحسین ہے:نوازشریف

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ زینب بیٹی اوراہل خانہ کوانصاف کی فراہمی لائق تحسین ہے، ایسے فیصلے گھناونے جرائم کاراستہ روکتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا زینب قتل کیس کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہناتھا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے محنت سے قا نونی تقاضے پورے کئے جج سجاداحمدکاقانونی تقاضے پور ے کر ناخوش آئندہے۔

واضح رہے انسداددہشت گردی کی عدالت نے قصور کی کم سن بچی زینب کے اغوا کے بعد زیادتی اور قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم عمران علی کو چار مرتبہ سزائے موت سنائی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے 4 روز تک مسلسل کئی کئی گھنٹے کیس کی سماعت کے بعد جمعرات کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنادیا گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...