نوجوان لڑکی نے اپنی چھوٹی انگلی کاٹ کر جسم کے کس حصے پر لگالی؟ جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا کہ کوئی ایسا بھی کر سکتا ہے 

نوجوان لڑکی نے اپنی چھوٹی انگلی کاٹ کر جسم کے کس حصے پر لگالی؟ جان کر آپ کو ...
نوجوان لڑکی نے اپنی چھوٹی انگلی کاٹ کر جسم کے کس حصے پر لگالی؟ جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا کہ کوئی ایسا بھی کر سکتا ہے 

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) زیورات کا شوق تو سبھی خواتین کو ہوتا ہے لیکن برطانیہ میں ایک لڑکی نے اپنے جسم کا ایک ایسا حصہ کاٹ کر بطور زیور پہننا شروع کر دیا ہے کہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کا نام ٹورز رینالڈز ہے، جس نے اپنے ہاتھ کی چھوٹی انگلی آدھی کاٹ کر اس کا ہار بنا لیا ہے اور اب اسے گلے میں پہنتی ہے۔ اس نے کٹی ہوئی انگلی کو شیشے کی ایک چھوٹی سی بوتل میں موجود الکوحل سالوشن میں ڈال رکھا ہے اور اس بوتل کو ایک چین ڈالی ہوئی ہے جسے وہ مختلف مواقع پرہار کی طرح گلے میں پہنتی ہے۔

30سالہ ٹورز رینالڈز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ’’انگلی کاٹ کر اس کا ہار بنانے کا آئیڈیا مجھے کئی سال پہلے آیا لیکن اس پر عملدرآمد بہت مشکل تھا۔ مجھے یہ کام کرنے میں کئی سال لگ گئے۔ اب تو مجھے یاد بھی نہیں کہ یہ انگلی کبھی میرے ہاتھ کا حصہ تھی۔ جب میں نے انگلی کاٹ کر اس کا ہار بنایا توپہلی بار میں نے اسے اپنی سالگرہ پر پہنا تھا۔ اب میں اسے محفوظ رکھتی ہوں اور خاص مواقع پر ہی پہنتی ہوں۔لوگ اس حوالے سے بہت کچھ باتیں کرتے ہیں لیکن میں ان کی باتوں کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتی۔‘‘

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...