مسجد الحرام کے باہر ایک ایسا کمرہ بنا دیا گیا کہ جانے والا ہر مسلمان بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوگیا، بہت بڑا مسئلہ حل ہوگیا
جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے مسجد الحرام کے باہر ایک کمرہ تعمیر کر دیا ہے جس کا مقصد ایسا ہے کہ حج و عمرے پر جانے والے افراد جان کر خوش ہو جائیں گے کیونکہ اس سے ان کا بہت بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں آنے والوں کے لیے سامان کو کسی محفوظ جگہ پررکھنا بہت بڑا مسئلہ ہوتا تھا، چنانچہ یہ کمرہ خاص اسی مقصد کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔اس کمرے کے اندر کئی باکس بنائے گئے ہیں جن میں مسجد الحرام میں آنے والے لوگ اپنی قیمتی اشیاء رکھ کر اندر چلے جائیں گے اور بے فکر ہو کر عبادت کریں گے۔اس نئی عمارت کو ’سیف ڈیپازٹ باکسز‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کمرے کے سپروائزر عمر ہاؤساوی کاکہنا تھا کہ ’’یہ سہولت شاہ عبدالعزیز گیٹ، شاہ فہد گیٹ، شاہ عبداللہ گیٹ اور دیگر کئی مقامات پر متعارف کروائی گئی ہے۔ان میں سے ہر کمرے میں 320باکس بنائے گئے ہیں جو مختلف سائز کے ہیں۔ان میں سامان رکھنے کی قیمت بھی مختلف ہے جو 2ریال (تقریباً58روپے)سے 7ریال (تقریباً 206روپے)تک ہے۔‘‘