فیس بْک لوگوں کے کوائف جمع نہیں کر سکتی : بلجیم عدالت کا حکم

فیس بْک لوگوں کے کوائف جمع نہیں کر سکتی : بلجیم عدالت کا حکم
فیس بْک لوگوں کے کوائف جمع نہیں کر سکتی : بلجیم عدالت کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز(این این آئی)بیلجیم کی ایک عدالت نے سماجی نیٹ ورک کی ویب سائٹ فیس بْک کو شہریوں کے کوائف جمع کرنے سے روک دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ اگر کوائف جمع کرنے کا سلسلہ روکا نہ گیا تو فیس بْک انتظامیہ کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بیلجیم کے اخبارنے رپورٹ کیا کہ بیلجیم کی اعلیٰ عدالت نے پرائیویسی کمیشن کے فیصلے کو بحال رکھتے ہوئے واضح کیا کہ کوائف صرف شہریوں کی رضامندی سے ہی جمع کیے جا سکتے ہیں۔ عدالت کے فیصلے پر تاخیر سے عمل کرنے کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر فیس بک کو3 لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں