مریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر پہلی مرتبہ ایسی تصویر شیئر کر دی کہ دیکھ کر مخالفین کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی،حمزہ شہباز کو۔۔۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )لودھراں کے حلقے این اے 154 میں کامیابی کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ اس نے ن لیگ کو پہلے سے زیادہ مضبوط کر دیاہے تو شائد غلط نہ ہو گا اور اس موقع پر تو نوازشریف ،شہبازشریف حمزہ شہباز اور مریم نواز اکھٹے شریک ہوئے جو کہ ن لیگ کی جانب سے سیاسی مخالفین کیلئے ایک پیغام بھی تھا۔
تفصیلات کے مطابق لودھراں کے جلسے میں ایک واقعہ یہ دیکھنے میں آیا کہ جب نوازشریف اور شہبازشریف سٹیج پر کھڑے ہوکر عوامی نعروں کا جواب ہاتھ ہوا میں لہرا کر دے رہے تھے تو اس موقع پر مریم نواز نے پیچھے کھڑے حمزہ شہباز کو آگے بلایا اور انہیں اپنے شانہ بشانہ نوازشریف کے ساتھ جگہ دی جس سے ن لیگی حلقوں میں ایک مثبت پیغام گیا تاہم اب مریم نواز نے اس سے بھی بڑھ کر حمزہ شہبازکیلئے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا ہے جو کہ شائد پہلے کبھی نہ دیکھا گیا ۔
ٹویٹر پر مریم نواز کی جانب سے لودھراں ورکرز کنونشن میں حمزہ شہباز کے ساتھ کھڑے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ پیغام درج کیا کہ ”انسانی جذبات میں سے سب سے بہترین اور گہرا جذبہ بھائی اور بہن کا تعلق ہے “۔مریم نواز کی جانب سے یہ تصویر شیئر کی گئی تو ن لیگی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اس تصویر کو ٹویٹر پر ری ٹویٹ کرنے کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔