سویڈن سیاسی پناہ کے حصول کے لیے عائد پابندیوں کو نرم کرے:یورپی کونسل کا مطالبہ

سویڈن سیاسی پناہ کے حصول کے لیے عائد پابندیوں کو نرم کرے:یورپی کونسل کا ...
سویڈن سیاسی پناہ کے حصول کے لیے عائد پابندیوں کو نرم کرے:یورپی کونسل کا مطالبہ

  


برسلز(این این آئی)یورپی کونسل کے انسانی حقوق کے کمیشنر نِلس مْؤزنیکس نے سویڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی پناہ کے حصول کے لیے عائد پابندیوں کو نرم کرے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کونسل کے انسانی حقوق کے کمشنر نے ان خیالات کا اظہار کونسل کو پیش کردہ اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں کیا۔ مْؤزنیکس نے اس تناظر میں مزید کہا کہ سویڈش حکومت نے اپنے ضوابط کو ایمرجنسی حالات سے بھی زیادہ سخت کر رکھا ہے۔یورپ پہنچنے والے مہاجرین کے لیے جرمنی اور آسٹریا کے بعد سویڈن سب سے پسندیدہ ملک ہے۔واضح رہے کہ سویڈن نے 2015 میں مہاجرین کی بے پناہ آمد کے بعد سیاسی پناہ کے ضوابط کو مزید سخت کر رکھا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...