شاہ رخ خان کی فلم ’’ ڈان تھری ‘‘کے لئے تیاریاں شروع

شاہ رخ خان کی فلم ’’ ڈان تھری ‘‘کے لئے تیاریاں شروع
شاہ رخ خان کی فلم ’’ ڈان تھری ‘‘کے لئے تیاریاں شروع

  


ممبئی (این این آئی)فلم زیرو کی عکسبندی کے بعدشاہ رخ خان نے ڈان تھری کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم زیرو کی عکسبندی کے بعد شاہ رخ خان نئی فلم ڈان تھری کی تیاریاں شروع کرنے والے ہیں جس کی تصدیق معروف ہدایت کار رتیش سدھوانی اور فرحان اختر بھی کرچکے ہیں، فلم پر کچھ عرصے سے کام جاری ہے اور یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ فرحان اختر اور ان کی ٹیم نے سکرپٹ کے 50فیصد حصے پر کام مکمل کرلیا ہے۔

اس حوالے سے شاہ رخ خان نے 2013ء میں چنائی ایکسپریس کی ریلیز کے بعد فرحان اختر اور رتیش سے کئی بار ملاقاتیں بھی کیں۔شاہ رخ اور فرحان اختر نے ڈان کی تیسری فلم کے لیے تفصیلات کو طے کرلیا تاہم اب تک اس فلم کی مرکزی ہیروئین کے لیے کوئی نام طے نہیں ہوسکا ٗخیال رہے کہ ڈان اور ڈان ٹو میں ہیروئین کا کردار پریانکا چوپڑا نے ادا کیا تھا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح


loading...