پریانکا کو اشتہار کا معاوضہ نہیں ملا، عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا

پریانکا کو اشتہار کا معاوضہ نہیں ملا، عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا
پریانکا کو اشتہار کا معاوضہ نہیں ملا، عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا

  


ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نئی مشکل میں گرفتار ہوگئیں ٗانہوں نے رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا نے ایک اشتہار میں کام کیاجس کا معاوضہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی نہیں ادا کیا گیا۔معروف تاجر نیرو مودی نے گزشتہ سال اپنی کمپنی کے اشتہار کیلئے اداکارہ پریانکا اور نوجوان اداکار سدھارتھ ملہوترا کاسٹ کیا مگر ایک سال گزر جانے کے بعد بھی دونوں کو معاوضہ ادا نہیں کیا۔پریانکا چوپڑا نے متعدد بار مالک سے رقم کا مطالبہ کیا مگر انہیں معاوضہ نہ مل سکا جس پر اداکارہ نے پروجیکٹ کے مالک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح


loading...