چین ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں فرانس کا ’’حلیف ‘‘ہے: ایمانویل میکرون

چین ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں فرانس کا ’’حلیف ‘‘ہے: ایمانویل میکرون
چین ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں فرانس کا ’’حلیف ‘‘ہے: ایمانویل میکرون

  


پیرس(آئی این پی)فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے چین کو ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں فرانس کا ’’حلیف‘‘قراردیا۔

فرانس کے ایوان صدر میں نئے چینی قمری سال کے سلسلے میں منعقدہ دعوت استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے میکرون کا کہناتھا کہ پیرس معاہدے پر دستخط کرنے سے لے کر اس میں چین کی شمولیت کی تصدیق تک کے بعد یہ بنیادی طور پر نیا اور انتہائی سڑکچرنگ انتخاب ہے جواس موضوع پر ہمارے چینی حلیف نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا چین نے اس بارے میں حقیقی سیاسی انقلاب کے حصول عزم کا اظہار کیا ہے ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہم نے2020میں بائیو ڈائیورسٹی بارے سی او پی (فریقین کی کانفرنس) تنظیم میں چین کی مکمل حمایت کی۔ اس کے علاوہ ہم نے ان اقدامات میں بھی چین کی حمایت کی جو وہ اس علاقے میں کرے گا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...