اسلام آباد پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ گرفتار

اسلام آباد پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ گرفتار
اسلام آباد پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ گرفتار

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی واداتوں میں ملوث گروہ گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے خفیہ معلومات پر تھانہ شمس کالونی کے پاس چھاپہ مارکارروائی کے دوران ایسے گروہ کو دھر لیا جو سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ گرفتار کئے گئے گروہ کے افرا دسے 30بور کے 2 پسٹل اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست گروہ راولپنڈی اور اسلام آباد دونوں شہروں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ ان کے خلاف مختلف تھانوں میں بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...