مصری خاتون نے ایک شوارمے کے پیچھے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر دیا

مصری خاتون نے ایک شوارمے کے پیچھے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر دیا
مصری خاتون نے ایک شوارمے کے پیچھے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر دیا

  


کاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مصر میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے صرف اس لیے طلاق کا مطالبہ کر دیا کیونکہ اس نے شوارمہ خرید کر دینے سے انکار کر دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر میں ایک سمیحہ نامی خاتون نے اپنے شوہر سے شوارمہ خرید کر دینے کا مطالبہ کیا جس پر شوہر کی جانب سے انکار کرنے پر خاتون غصے میں وہاں سے سیدھا اپنے مائیکے آ گئی اور عدالت میں طلاق کا مطالبہ کر دیا،کورٹ سے طلاق کا فیصلہ آئندہ کچھ ہفتوں میں آنے کا امکان ہے۔ خاتون نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شادی سے صرف دو مہینے پہلے ہی میں اپنے شوہر سے ملی تھی اس کے بارے میں نہیں جانتی تھی کہ وہ کتنا کنجوس ہے تاہم شادی کے کچھ روز بعد ہی اس کی کنجوسی کا اندازہ ہونے لگ گیا تھا جبکہ ایک روز شوارمے کا مطالبہ کرنے پر شوہر نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اس نے ابھی مجھے جوس خرید کر دیا ہے اب مزید خرچہ نہیں کر سکتا، ان تمام صورتحال کے بعد مجھے اندازہ ہو گیا کہ اب میں اس شخص کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...