چین میں فضلہ ٹھکانے لگانے کے پلانٹ میں آتشزدگی، 9افراد ہلاک
بیجنگ(آئی این پی)چین میں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے ایک پلانٹ میں آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ کا واقعہ جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر چینگ یوآن میں اس وقت پیش آیا جب مزدور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے ایک پلانٹ میں کام کررہے تھے۔ اچانک لگنے اس واقعہ میں موقع پر موجود 9افراد بری طرح جھلس کر ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے آگ پر قابو پالیااور ایک زندہ بچ جانے والے کو جس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے کو ہسپتال داخل کروادیاہے۔دوسری جانب پولیس نے آتشزددگی کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیاہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔