ماہرہ خان کی ساحل سمندر پر تصاویر وائرل
لاہور(یو این پی )پاکستان اداکارہ ماہرہ خان کی ساحل سمندر پر تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنے مداحوں کے ساتھ چٹ چیٹ کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ دنیا بھر میں موجود ماہرہ خان کے مداحوں کی تعداد کسی طرح بھی بالی ووڈ سٹار سے کم نہیں ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ ماہرہ نے ساحل سمندر پر اپنے بیٹے کے ہمراہ سیر اور گھڑ سواری کی۔ماہرہ نے انسٹاگرام پر اپنے خوبصورت لمحات کی تصاویر شئیر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔