نواز شریف گھر کی دیوار پر وزیراعظم لکھ کر اپنے بچوں سے کہیں مجھے وزیراعظم کہہ کر پکاریں: فواد چودھری

نواز شریف گھر کی دیوار پر وزیراعظم لکھ کر اپنے بچوں سے کہیں مجھے وزیراعظم کہہ ...
نواز شریف گھر کی دیوار پر وزیراعظم لکھ کر اپنے بچوں سے کہیں مجھے وزیراعظم کہہ کر پکاریں: فواد چودھری

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وزیراعظم بننے کا اگر اتنا ہی شوق ہے تو وہ اپنے گھر کی دیوار پر وزیراعظم لکھ کر اپنے بچوں سے کہیں کہ ان کو وزیراعظم کہا کریں۔

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا نواز شریف کے لودھراں خطاب کے بارے میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی صرف کاغذی وزیراعظم سے زیادہ کچھ نہیں ،ان کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اصل وزیراعظم لگتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی صرف کاغذی وزیراعظم سے زیادہ کچھ نہیں ،ان کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اصل وزیراعظم لگتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب نوازشریف آئینی اور قانونی طور پر وزیراعظم نہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے ان کو تاحیات نااہل کر دیا ہے،اگر ان کو وزیراعظم بننے کا شوق ہے تو اپنے گھر کی دیوا ر پر وزیراعظم لکھ لیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...