برطانیہ میں زیر تعمیر عمارت میں آتشزدگی، امدادی کا رروائیاں جاری ،عمارت میں پھنسے 10مزدورباحفاظت نکال لئے گئے

برطانیہ میں زیر تعمیر عمارت میں آتشزدگی، امدادی کا رروائیاں جاری ،عمارت میں ...
برطانیہ میں زیر تعمیر عمارت میں آتشزدگی، امدادی کا رروائیاں جاری ،عمارت میں پھنسے 10مزدورباحفاظت نکال لئے گئے

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) لندن میں آکسفورڈ سٹریٹ کے قریب زیر تعمیر عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ پر قابو پانے کے لئے امدادی کا رروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں آکسفورڈ سٹریٹ کے قریب زیر تعمیر عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ پر قابو پا نے کے لیے50سے زاہد فائر فائٹر زامدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔آخری اطلاعات تک عمار ت سے دس مزدوروں کو باحفاظت نکال لیا گیا جبکہ عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت میں کافی تعداد میں گیس سلنڈر موجود ہیں جو آگ کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں.

مزید : بین الاقوامی


loading...