تھائی لینڈ میں ٹور بس کو حادثہ ،ڈرائیور ہلاک ، 17چینی سیاح زخمی 

تھائی لینڈ میں ٹور بس کو حادثہ ،ڈرائیور ہلاک ، 17چینی سیاح زخمی 
تھائی لینڈ میں ٹور بس کو حادثہ ،ڈرائیور ہلاک ، 17چینی سیاح زخمی 

  


بنکاک(آئی این پی)جنوبی تھائی لینڈ کے صوبہ پھانگ نگہ میں ٹور بس کے ایک حادثے میں تھائی ڈرائیور ہلاک اور 17چینی سیاح زخمی ہوگئے۔تھائی میڈیا کے مطابق35چینی سیاحوں کو لے کر جانے والی ایک بس صوبہ کرابی کے ایک ہوٹل سے پھانگ نگہ کی ایک بندرگاہ جارہی تھی کہ ایک پول سے جاٹکرائی ۔ چینی کونسل خانے کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے 17زخمیوں میں سے9 کو ہسپتال داخل کردیا گیا ہے جبکہ ان میں سے 3کو شدید چوٹیں آئیں ہیں جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ ڈرائیور کی تھکاوٹ کی وجہ سے پیش آیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...