جمعیت علمائے اسلام(ف) کے لئے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ،اہم ترین شخصیت کا انتقال ہو گیا
رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے سابق امیر ،ممتاز اور جید عالم دین مولانا رشید احمد لدھیانوی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں ،ان کے انتقال کی خبر نے ملک بھر میں جمعیت علمائے اسلام کے حلقوں کو سوگوار کر دیا ہے ،ان کی نماز جنازہ کل سہ پہرتین بجےمرکزی عیدگاہ رحیم یارخان میں اداکیاجائیگا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام(ف) کے بزرگ رہنما ،ممبر مرکزی مجلس شوریٰ اور جے یو آئی پنجاب کے سابق امیر مولانا رشید احمد لدھیانوی رحیم یار خان میں اچانک انتقال کر گئے ،وہ جمعیت علمائے اسلام کے اہم قائدین میں شمار ہوتے تھے ،انہوں نے ملک میں نفاذ شریعت اور جمہوریت بحالی کی ایم آر ڈی تحریک میں بھی اہم کردار ادا کیا اور کئی مرتبہ گرفتار بھی ہوئے ۔مولانا رشید احمد لدھیانوی کی نماز جنازہ کل (اتوار)سہ پہر تین بجے مرکزی عید گاہ رحیم یار خان میں ادا کی جائے گی ۔مولانا رشید احمد لدھیانوی کے اچانک انتقال کی خبر نے ملک بھر میں جمعیت علمائے اسلام کے حلقوں کو سوگوار کر دیا ہے ۔دوسری طرف جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری سمیت دیگر نے مولانا رشید احمد لدھیانوی کے اچانک انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا رشید احمد لدھیانوی ملک کے ایک جید عالم دین، روحانی شخصیت اور عالم اسلام کا اثاثہ تھے ، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پورا نہیؓں ہو گا ۔