تھائی لینڈ ، آبادی کی قلت کے خاتمے کے لیے شہریوں میں محبت کی گولیاں تقسیم
بنکاک (این این آئی)تھائی لینڈ میں آبادی میں قلت کو ختم کرنے کے لیے شہریوں میں محبت کی گولیاں تقسیم کی گئیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایشیائی ممالک میں تھائی لینڈ معمر افراد کا ملک بنتا جا رہا ہے، جہاں بچوں کی شرح پیدائش بہت کم رہ گئی ہے۔ 1960ء اوسطاً ایک تھائی عورت6 بچوں کو جنم دیتی تھی اور اب یہ شرح اوسطا 1.5 پر آ گئی ہے۔بنکاک کے محکمہ صحت کے حکام کا کہناتھا کہ شہریوں میں فولیک ایسڈ اور آئرن گولیاں تقسیم کی گئی ہیں، ان گولیوں کے ساتھ ساتھ ان کے استعمال کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس اقدام کا مقصد تھائی خواتین کو زیادہ بچے جنم دینے کی طرف راغب کرنا ہے۔