راولپنڈی ، جھگیوں میں آتشزدگی، 2افراد بری طرح جھلس گئے
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی میں جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آ کر2افراد بری طرح جھلس گئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے آئی جی پی روڈ کچا سٹاپ کے قریب قائم جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔اطلاع ملنے کے باوجود فائر فائٹر کے وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانا شروع کر دی لیکن اس دوران آگ کی لپیٹ میں آ کر 2افراد بری طرح جھلس گئے ،جن کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔