مسئلہ کشمیر سہ فریقی مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے : میرواعظ

مسئلہ کشمیر سہ فریقی مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے : میرواعظ
مسئلہ کشمیر سہ فریقی مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے : میرواعظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں حریت (ع ) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سہ فریقی مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے جبکہ بھارت پر امن جدو جہد کو دہشتگردی کا لیبل لگا رہا ہے۔
سرینگر میڈیا کے مطابق واعظ عمر فاروق کا ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ اظہار رائے پر پابندی اور احتجاج کے تمام راستوں کو رکاوٹوں کے ذریعے بند کرنے سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہو گا۔ بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے کشمیری گزشتہ 70برس سے باالعموم اور گزشتہ30 برس سے باالخصوس سخت مشکلات کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کے حل کا جائز مطابہ تسلیم نہیں کیا جاتا مساجدکے ممبر و محراب سے بھی یہ مطالبہ سامنے آتا رہے گا ۔یہ انتہائی دکھ کی بات ہے کہ اس مسئلے کی وجہ سے روزانہ قیمتی انسانوں جانیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن اگربھارت ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی ترک کر کے مثبت روش اپنائے تو یہ المناک صورتحال اسی صورت تبدیل ہوسکتی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

قومی -