بس میں خواتین کے ساتھ بیٹھ کر خود لذتی حاصل کرنے والا یہ شخص بڑی مصیبت میں پھنس گیا ،بھارتی حکومت نے ایسا اشتہار جاری کر دیا کہ زندگی کاسب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

بس میں خواتین کے ساتھ بیٹھ کر خود لذتی حاصل کرنے والا یہ شخص بڑی مصیبت میں ...
بس میں خواتین کے ساتھ بیٹھ کر خود لذتی حاصل کرنے والا یہ شخص بڑی مصیبت میں پھنس گیا ،بھارتی حکومت نے ایسا اشتہار جاری کر دیا کہ زندگی کاسب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں آئے روز جنسی درندگی کا کوئی ہولناک واقعہ پیش آجاتا ہے، جس پر اگرچہ بہت ہنگامہ برپاہوتا ہے، لیکن زمینی حالات پر نظر ڈالیں تو یوں لگتا ہے کہ اگلے ہزار سال تک بھی اس ملک میں خواتین کو جنسی درندوں سے تحفظ نہیں مل سکتا، دارالحکومت دلی میں ایک چلتی بس میں پیش آنے والے بے حیائی کے واقعے کو دیکھتے ہوئے آپ بخوبی اندازہ لگاسکتے ہیں کہ جنسی مجرموں کی بے باکی کس انتہا کو پہنچ گئی ہے تاہم اب اس پر بھارتی حکومت جاگ گئی ہے اور انہو ںنے اس درندے کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دہلی کی یونیورسٹی کی طالبہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس شخص کی مکروہ حرکت کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے کئی دن بعد اب بھارتی پولیس جاگ گئی ہے اور اس شخص کی تلاش شروع کر دی ہے ۔دہلی کی پولیس کی جانب اس شخص کی تصویر کے ساتھ اشتہار جاری کیا گیاہے اور اعلان کیا گیاہے کہ جو بھی بندہ اس شخص کا پتہ بتائے گا اسے سرکار کی جانب سے 25 ہزار بھارتی روپے بطور انعام دیے جائیں گے اور معلومات فراہم کرنے والے کی شناخت کو خفیہ رکھا جائےگا ۔ نوجوان لڑکی کی جانب سے 7 فروری کو پولیس میں شکایت درج کروائی گئی تھی ۔