ایم کیوایم پاکستان کے ا نٹرا پارٹی الیکشن کل ہوں گے:فاروق ستار

ایم کیوایم پاکستان کے ا نٹرا پارٹی الیکشن کل ہوں گے:فاروق ستار
ایم کیوایم پاکستان کے ا نٹرا پارٹی الیکشن کل ہوں گے:فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انٹر اپارٹی الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور الیکشن کل اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انٹراپارٹی الیکشن کل دوپہرایک بجے سے شام 6بجے تک ہوں گے جس میں واضح ہوجائے گاسیاسی سربراہ کون ہے ا ورآئینی سربراہ کون؟ انہوں نے کہا کہ کل حیدرآباداورکراچی دوبڑے سینٹرزپرووٹنگ ہوگی ،اندرون سندھ والے کارکنان حیدر آبا د جا کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔فاروق ستار کہتے ہیں کہ یہ الیکشن ہماری پارٹی کاتاریخی ریفرنڈم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کارکنوں کی وجہ سے پا رٹی کاآئین اوررابطہ کمیٹی ہے یہ کمیٹی کسی کو ورثے میں نہیں ملی،30 سال سے محنت کرنےوالے کا رکن کوبھی موقع ملناچاہیے۔فاروق ستار کہتے ہیں کہکارکن اورعوام غیرآئینی فیصلوں کوقبول نہیں کرتے،امید ہےکل کچھ لوگ بڑے عہدوں پرفائزہوں گے۔