پشاور زلمی کے لئے ثقلین مشتاق کی خدمات

پشاور زلمی کے لئے ثقلین مشتاق کی خدمات
پشاور زلمی کے لئے ثقلین مشتاق کی خدمات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپرلیگ کی دفاعی چمپیئن پشاورزلمی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ باز سپنر ثقلین مشتاق کو ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے اپنے کوچنگ سٹاف میں شامل کرتے ہوئے سپن باولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا۔


پشاور زلمی کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ محمد اکرم کو اب عظیم آف سپنر ثقلین مشتاق کا تعاون بھی حاصل ہوگا جو ٹیم کے سپن باولنگ کنسلٹنٹ ہوں گے۔سپن باولنگ کے شعبے میں دوسرا گیند متعارف کروانے والے سابق عظیم باولر 18 فروری کو دبئی میں ٹیم میں شامل ہوں گے۔


انہیں ٹیم کا حصہ بنائے جانے پر کپتان ڈیرن سیمی نے بھی ان کو خوش آمدید کہا ۔
پی ایس ایل کے تیسرے سیزن کا آغاز 22 فروری کو دبئی میں ہوگا جہاں پشاور زلمی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے افتتاحی میچ ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

مزید :

کھیل -