دنیا کو جوہری تصادم کے خطرے کا سامنا ہے:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
میونخ(آئی این پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے متنبہ کیا ہے کہ دنیا کو "جوہری تصادم کے خطرے" کا سامنا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں گوئتریس کا کہنا تھا کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ اب ہمیں جوہری خطرے کا سامنا، ایک جوہری تصادم کا خطرہ۔ میں یہ بات شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری کے تناظر میں کر رہا ہوں۔ میونخ شمالی کوریا سے امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی نسبت زیادہ قریب رہا ہے اور بین الاقوامی برادری کو ہر صورت شمالی کوریا کو اپنے جوہری عزائم سے باز رہنے کے لیے دباو ڈالنا ہو گا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوئتریس نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن عمل کے تعطل، مشرق وسطی میں تنازعات اور تشدد کے تناظر میں عالمی سلامتی کی صورتحال پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی چیلنجز بشمول ماحولیاتی تبدیلی اور سائبر سلامتی، یکجہتی اور کثیر الجہتی رویہ اپنانا بے حد ضروری ہے۔