بھارت، بس اور ٹریکٹر میں تصادم، 2 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ، 2 زخمی
نئی د ہلی (آن لائن) بھارت میں ایک بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ2 زخمی ہو گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ بساؤ کی ساہاستون شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ڈرائیور اور 2 بچوں سمیت5 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ،تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔