برینڈن میکولم پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں ٹیم کی تیاریوں سے پر امید
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم کاکہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ دو سیزن ٹیم کے لیے مایوس کن رہے لیکن یہ سال لاہور قلندرز کے اٹھ کھڑے ہونے کا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے کہا کہ دو سال مایوس کن رہے لیکن یہ سال قلندرز کے اٹھ کھڑے ہونے کا ہے، پاکستان سپر لیگ میں اس بار قلندرز کے مداحوں کو مایوسی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر نہایت پرجوش ہیں اور ٹیم میں کافی اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔برینڈن میکولم نے کہا کہ وہ فخر زمان کے کھیل سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور امید ہے کہ اس سال لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان جارحانہ کھیل پیش کریں گے۔
خیال رہے کہ دبئی میں 22 فروری سے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا ا?غاز ہوگا جبکہ لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ نئی ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف 23 فروری کو کھیلے گا۔
...ویڈیو دیکھیں۔۔۔
Captain Qalandar @Bazmccullum is all set to play selfless and fearless cricket and his happy to be leading the squad again, this time with the support of @FakharZamanLive #DamaDamMast #BeLoudBeProud pic.twitter.com/FU1CLIxBrj
— Lahore Qalandars???? (@lahoreqalandars) February 17, 2018