رشتے کے تنازعے پر مقامی تاجر کو گھر کے سامنے گولیوں سے چھلنی کرکے قتل کردیا گیا

رشتے کے تنازعے پر مقامی تاجر کو گھر کے سامنے گولیوں سے چھلنی کرکے قتل کردیا ...
رشتے کے تنازعے پر مقامی تاجر کو گھر کے سامنے گولیوں سے چھلنی کرکے قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوشہرہ رشتے کے تنازعے پر مقامی تاجر کو باپ بیٹوں نے ملکر ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے گولیوں سے چھلنی کرکے قتل کردیا، ملزمان با آسانی  فرار ہونے میں کامیاب، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق جواد ولد فہیم الوہاب نے نوشہرہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے چچا مقتول ضیاء الوہاب ولد رحیم الوہاب کے ساتھ اس کے گھر واقعہ اے ایس سی کالونی نوشہرہ کے گیٹ کے سامنے کرسیوں پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران ایک موٹر کار نمبر  ایم این 611 برنگ کالا جس میں صاحبزادہ ولد نامعلوم ،سلمان اور فرہان پسران صاحبزادہ ساکنان مردان حال اے ایس سی کالونی نوشہرہ کینٹ آئے اور گاڑی سے اتر کر میرے چچا ضیاء الوہاب پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں میرے چچا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،قتل کی وجہ عناد ضیاء الوہاب کی بیٹی کا رشتہ فرہان کو نہ دینے کا تھا۔ پولیس نے مقتول کے بھتیجے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔