قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم ارشد حسین کو سزا موت کا حکم

قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم ارشد حسین کو سزا موت کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کورٹ رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم ارشد حسین کو سزا موت کا حکم دیدیا۔ سٹی کورٹ کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج ویسٹ حلیم احمد نے قتل کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم ارشد حسین کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ مجرم کو اسلحہ ایکٹ میں مزید 7 سال قید کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے مجرم پر پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مجرم نے 2015 میں جاوید کو قتل کیا تھا۔ مجرم نے جاوید کی دکان پر ڈکیتی کی کوشش کی مزاحمت پر جاوید کو جان سے مار دیا۔ مجرم کیخلاف تھانہ پیر آباد میں مقدمہ درج تھا۔