ڈاکٹر نظام الدین نے یو سی پی پروریکٹر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین ، سابقہ چیئر مین پنجاب ہائر ایجو کیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے نئے پرو ریکٹر کی حیثیت میں اپنے عہدے کا چارج سنبھا ل لیا ۔یو سی پی کے پرو ریکٹر، ڈاکٹر محمد ظفراللہ کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ڈاکٹر نظام الدین کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈاکٹر نظام الدین بہترین تعلیمی اور انتظامی صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔مشی گن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کی ، بعدازاں اقوام متحدہ میں خدمات انجام دیں 24 سال تک وہ اردن ، مصر ، ایتھو پی،ا ایشیا اور بحر الکا ہل کے خطے کیلئے ڈائریکٹر کے طور پر تکنیکی پالیسیاں مر تب کر تے رہے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر ز میں ٹیکنیکل پالیسی اور ڈویلپمنٹ کیلئے بھی ان کی خدمات قابل ذکر ہیں ۔ پاکستان واپس آنے کا مقصد اپنے ملک میں اعلیٰ تعلیم کی تر قی اور فروغ تھا ، چنانچہ 2006 سے 2014 تک یونیورسٹی آف گجرات میں وائس چانسلر کے فرائض ادا کئے جہاں انہوں نے یونیوسٹی کو ورلڈ کلاس یونیورسٹی بنانے کیلئے انتھک محنت کی ۔ مختلف مقامی اور غیر ملکی یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی اور ماسٹر ز لیول پر تدریسی خدمات بھی انجام دیں ، تدریس کے علاوہ وہ ایچ ای سی کی ڈاکٹرل پروگرام کی کریکو لم کمیٹی کے ممبر بھی رہے ۔ پنجاب ہائر ایجو کیشن کمیشن کے چیئرپرسن کے طور پر تقرری ہوئی جہاں ان کا مقصد بین الاقوامی معیار پر پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینا تھا۔ تدریس کے میدان میں ان کی بہترین خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا۔