نواز شریف کی انجیو گرافی ایک روز کیلئے ملتوی

نواز شریف کی انجیو گرافی ایک روز کیلئے ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) جناح ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی انجیو گرافی ایک روز کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ انجیو گرافی کے ملتوی کیے جانے کی وجہ خود نواز شریف بتائے گئے ہیں۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے ہفتہ کے روز سابق وزیراعظم کی انجیو گرافی کا فیصلہ کیا تھا لیکن ان کے چھوٹے بھائی شہبازشریف اور صاحبزادی مریم نواز کی جناح ہسپتال میں عیادت کے لئے آمد کے پیش نظر نواز شریف کی درخواست پر انجیو گرافی آج تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ تاہم میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کی ایکو گرافی کا کام مکمل کر لیا ہے۔ نواز شریف نے اس کمرے کو ہر طرح سے مفید قرار دیا ہے۔ انہوں نے جناح ہسپتال میں پہلی رات اس کمرے میں گزاری۔
نواز شریف