سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کی دوسرے دن 3 مصروفیات ہوگی

سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کی دوسرے دن 3 مصروفیات ہوگی
سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کی دوسرے دن 3 مصروفیات ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دورہ پاکستان کے دوسرے روز 3 مصروفیات ہوں گی ،معزز مہمان سے دوسرے روز چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینٹ کا وفد ملاقات کرے گا۔
اسی روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس میں اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔جبکہ صدرمملکت عارف علوی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو نشان پاکستان عطا کریں گے ،نشان پاکستان دینے کی تقریب کل ایوان صدرمیں ہو گی ۔تقریب میں حکومتی وزرا،عسکری قیادت اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔