پی ایس ایل کی کوریج کرنے والے کریو میں شامل12سے زائد بھارتی شہری پاکستان نہیں آسکیں گے

پی ایس ایل کی کوریج کرنے والے کریو میں شامل12سے زائد بھارتی شہری پاکستان نہیں ...
پی ایس ایل کی کوریج کرنے والے کریو میں شامل12سے زائد بھارتی شہری پاکستان نہیں آسکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے باعث اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کی کوریج کرنے والے کریو میں شامل دو درجن سے زائد بھارتی شہری کراچی اورلاہور کے لئے سفر نہیں کرسکیں گے۔ان میں متعدد کیمرہ مین،ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سمیت دیگر ٹیکنیکل عملہ بھی شامل ہے۔پی سی بی نے پلان بی کے تحت پاکستانی کریو کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیاسمیع الحسن نے ہفتے کی شب  بتایا کہ اس بارے میں فیصلہ سیکیورٹی ماہرین کی مشاورت سے کریں گے۔ہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ابھی تک کریو پروگرام کے مطابق پاکستان جائے گا تاہم غیر معمولی صورتحال کی صورت میں پی سی بی کے پاس متبادل پلان موجود ہے۔پاکستان سپرلیگ کے پاکستان میں ہونے والے آٹھ میچوں کی کوریج کی کوالٹی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پی سی بی نے پی ایس ایل کی کوریج کے لئے ایک بھارتی کمپنی کی خدمات حاصلکی ہوئیں ہیں اور یہی وجہ ہے کریو میں اکثریت بھارتی شہری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کریو کے لئے پاکستانی ویزے دبئی سے حاصل کئے جارہے ہیں۔تاہم کریو کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے فارن آفس کی ہدایت کو نظر انداز کرکے پاکستان کو سفر کیا تو وطن واپسی پر ہمیں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔کراچی اور لاہور کے میچوں کے لئے پی سی بی نے دو مختلف کریو کی خدمات حاصل کیں تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پاکستانی کریو کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -