سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر جڑواں شہروں میں سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر میٹرو بس سروس معطل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج شام آئیں گے،ان کی آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ سعودی ولی عہد کے خصوصی دستے بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔اسلام آباد انتظامیہ نے سکیورٹی کے پیش نظر جڑواں شہروںمیں میٹرو بس سروس معطل کردی ہے۔